سٹی42: خادمِ حرمین شریفین کے خصوصی حکم پر پاکستان کے چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہ عبدالعزیز کا اعلیٰ ترین اعزاز/ تمغہ عطا ہو گیا۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر کو یہ شاہی اعزاز پاک سعودی دوستی، دفاعی تعاون اور باہمی تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری مضبوط بنانے میں عاصم منیر کے کردار کو سراہا اور پاک سعودی برادرانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر پاکستانی آرمی چیف کو بڑا اعزاز سے نوازا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان دفاعی، سیکیورٹی اور عسکری تعاون کو فروغ دینے پر فیلڈ مارشل عاصم منیر کو شاہی اعزاز ملا ہے۔
اس اعزاز کو سعودی عرب اور پاکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کے تسلسل میں اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔
شاہی تمغہ دیئے جانے کی تقریب میں پاک سعودی تعلقات مزید مستحکم ہونے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

