ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

  رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  مسلم لیگ ن کے لاہور سے  رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ 
  پاکستان مسلم لیگ  نواز (پی ایم ایل این ) کے رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع  کھوکھرآج شب لاہور میں انتقال کر گئے۔

مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کا تعلق لاہور کی قدیمی کھوکھر برادری سے تھا، وہ کھوکھر فیملی کے مقبول ترین سیاستدانوں میں ہوتا ہے۔ 

 رکن پنجاب اسمبلی عرفان شفیع کھوکھر کو رات کے وقت اچانک دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے مشیر  ذیشان ملک نے بتایا  کہ عرفان شفیع کھوکھر کو فوری طور پر ڈاکٹرز ہسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مرحوم  عرفان شفیع کھوکھر، ملک سیف الملوک کھوکھر اور ملک افضل کھوکھر کے بھتیجے تھے۔

 عرفان شفیع کھوکھر صوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کے کزن تھے  اور لاہور کے حلقہ پی پی 167 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

عرفان شفیع کھوکھر کے انتقال کی خبر شہر مین جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور ان کے عزیز و اقارب،  احباب، کھوکھر فیملی کے  ارکان، برادری اور مسلم لیگ نون کے کارکن بڑی تعداد مین ان کی رہائش گاہ کھوکھر پیلس پر  جمع ہیں۔ پورےعلاقہ میں سوگ کا سماں ہے۔

عرفان شفیع کھوکھر کا جنازہ آج ہو گا، جنازے کے وقت کا اعلان دن میں کیا جائے گا۔

مسلم لیگ ن کی قیادت اور حلقہ انتخاب کے رہنماؤں نے مرحوم کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔