جمشید دستی کی بیگم کے کاغذات نامزدگی قبول نہیں کئے گئے

Jamshed Dasti, Returning Officer Muzaffargarh, Nomination Papers, City42, NA 175
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: مظفرگڑھ میں این اے 175 پر  تحریک انصاف کے روپوش رہنما  جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ کے کاغذات نامزدگی ٹیکس ریٹرن منسلک نہ ہونے کی وجہ سے واپس کر دیئے گئے۔

جمشید دستی کی اہلیہ نازیہ اپنے وکیل کے ہمراہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے مظفر گڑھ کچہری میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر آئی تھیں۔ ان کے کاغذات نامزدگی کے ساتھ ٹیکس ریٹرنز کی دستاویزات نہیں تھیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے ٹیکس ریٹرنز کے بغیر کاغذات نامزدگی جمع کرنے سے انکار کر دیا۔ 

جمشید دستی کی بیگم کے وکیل شاکر سکھانی نے کاغذاتِ نامزدگی جمع نہ ہونے کے بعد الزام لگایا کہ ریٹرننگ آٖفیسر نے کاغذات نامزدگی کی تصاویر بنا کر کسی کو بھیجیں، بعد ازاں کاغذات جمع کرنے سے انکار کر دیا۔ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی ہے،اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ رہے ہیں. تحریک انصاف کی وجہ سے ہمارے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے جارہے۔

ان الزامات کے جواب میں ریٹرننگ آفیسر کے دفتر کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی کےساتھ ٹیکس ریٹرنز منسلک نہ ہونے کی وجہ سے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کیے گئے۔

واضح رہے کہ جمشید دستی نے 2022 کے دوران پختونخوا میں مہمند قبیلہ کی ایک خاتون سے نخاح کیا تھا اور ان کی بیگم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔