ڈالر سستا ہوگیا

ڈالر سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں  ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 282 روپے 52 پیسے پر بند ہوا۔ 

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈالر 282 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔ دسمبر کے ماہ میں انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 64پیسے سستا ہوچکا ہے۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے کی کمی سے 284 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 310 روپے، برطانوی پاؤنڈ ڈیڑھ روپے مہنگا ہوکر 360 کا ہوگیا، جبکہ اماراتی درہم 40 پیسے سستا ہوکر 77.20 روپے ، سعودی ریال 20 پیسے کمی سے 75.50 روپے کا ہوگیا۔