بلاول بھٹو کے لئےکراچی سے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے  گئے

NBA 239 Liari, City42, Bilawal Bhutto, Pakistan Peoples Party, Senater Yousaf Baloch, Karachi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شعیب مختار: سینیٹر یوسف بلوچ نے این اے  239  لیاری کراچی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کے لئے کاغذات نامزدگی حاصل کر لئے۔

کاغذاتِ نامزدگی حاصل کرنے کے موقع پر سینیٹر یوسف بلوچ نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب مین بتایا کہ فیصلہ بلاول بھٹو کا ہوگا وہ کراچی سے انتخابات لڑیں گے یا نہیں ۔  سینیٹر یوسف بلوچ نے بتایا کہ میں نے حلقہ پی ایس 107 سے الیکشن لڑنے کے لئے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔ 
 سینیٹر بلوچ نے کہا کہ آٹھ فروری کو ہر طرف تیروں کی بارش ہوگی۔لیاری میں جو چوری کرنے آئے گا اسکے ساتھ چوروں والا سلوک کریں گے۔

لیاری میں صرف بھٹو کا نعرہ گونجےگا۔