مستی گیٹ؛ پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد

مستی گیٹ؛ پولیس کی بڑی کارروائی،اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: مستی گیٹ میں پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ کی بڑی کھیپ برآمد کرکے قبضے میں لے لی اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضہ سے 3800 کارتوس ،1400 گولیاں 9ایم ایم برآمد کی گئی ہے۔ملزم اسلحہ کی سپلائی لیکر جا رہا تھا ، پولیس نے ملزم عبداللہ کیخلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس پی سٹی کے مطابق اسلحہ کی ترسیل ناکام بنانے پر ایس ایچ او مستی گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔ان کا کہنا تھا نیو ائیر نائٹ پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے حوالات کی ہوا کھائیں گے ۔