ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کیلئے عدالت سے بڑا حکم

خاتون جج کو دھمکانے کے کیس میں عمران خان کیلئے عدالت سے بڑا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی عدالت  نے خاتون جج کو دھمکانے کے کیس  میں  عمران خان کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد کی  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی  ٹی آئی عمران خان کو 18 جنوری کو طلب کیا ہے جس کے لیے سینئر سول جج رانا مجاہد نے سابق وزیراعظم کو نوٹس جاری کردیا ہے۔علاوہ  ازیں اسلام آباد پولیس نے مقدمے کا چالان عدالت میں جمع کرادیا ہے۔واضح رہےکہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج کودھمکی دی تھی اور بعد ازاں عدالت سے معافی بھی مانگی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی خاتون جج کی عدالت میں بھی پیش ہوئے تھے جہاں انہوں نے عدالتی عملے سے خاتون جج کو ان کی معافی سے متعلق  آگاہ کرنے کا کہا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer