سندھ حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا

سندھ حکومت نےبڑافیصلہ کرلیا
کیپشن: CM Sindh
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ سندھ نے اگلے پندرہ دن اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں امن امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے صوبے بھر میں غیر قانونی طور پر آنے والےغیرملکیوں کو واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، جب کہ شہر کے داخلی اور خارجی روستوں پر نگرانی بڑھانے کا بھی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ڈی جی رینجرز کو پیٹرولنگ بڑھانے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور رینجرز اسٹریٹ کرائم کے خلاف سخت کارروائی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد دوبارہ امن امان خراب کرنا چاہتے ہیں، ہم اپنے ملک میں دہشتگردوں کو دوبارہ سر اٹھانے نہیں دیں گے۔