چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانیوالے شیف علی احمد اسلم انتقال کر گئے

چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانیوالے شیف علی احمد اسلم انتقال کر گئے
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:دنیا میں چکن تکہ مصالحہ متعارف کرانے والے اسکاٹش شیف علی احمد اسلم   انتقال کرگئے۔

شیف علی احمد اسلم کی موت کا اعلان پیر کو اسکاٹ لینڈ کے شہر گلاسگو میں واقع ان کے شیش محل ریسٹورنٹ نے کیا، ان کی عمر 77 برس تھی، ان کا انتقال اسکاٹ لینڈ میں ہوا۔

علی احمد اسلم 1958 میں پاکستان سے اسکاٹ لینڈ منتقل ہوئے تھے اور پھر انہوں نے 1964میں گلاسگو میں ریسٹورنٹ کھولا تھا۔ماضی میں خبر رساں ادارے اے ایف پی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی نے  وضاحت کی تھی کہ انہوں نے چکن تکہ مصالحہ 1970 کی دہائی میں اس وقت متعارف کرایا جب ان کے ایک گاہک نے چکن تکہ کو خشک کھانا کہا تھا۔