صحت کارڈ کب ملے گا؟یاسمین راشد نے بتادیا

 Naya Pakistan Sehat card meeting
کیپشن: Sehat card
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت مجید) صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں 300سے زائد نجی ہسپتالوں کوصحت کارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔وزیراعظم یکم جنوری سے 3 کروڑ خاندانوں میں صحت کارڈ تقسیم کرنے کے منصوبے کا آغاز کریں گے۔ 
 یہ بات انہوں نے نیا پاکستان قومی صحت کارڈ کے حوالے سے آگاہی سیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئَی بتائی۔ آگاہی سیشن کا انعقاد سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز آڈیٹوریم میں ہوا، سپیشل سیکرٹری ڈاکٹر آصف طفیل نےشرکا کوصحت کارڈ کے مختلف فیچرزکی تفصیلات سے آگاہ کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا تمام وائس چانسلرز،پرنسپلز،ڈینزاور ایم ایسز کوصحت کارڈ کے فیچرزپر بریفنگ کے لئے بلایاگیا ہے۔

وزیراعظم یکم جنوری سے 3 کروڑ خاندانوں کو صحت کارڈ تقسیم کریں گے،کارڈحاصل کرنے کے لئےعوام کے ساتھ ہسپتالوں کی انتظامیہ کو بھی علاج کی سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے تمام تفصیلات کا پتہ ہوناچاہئے،کسی بھی منتخب سرکاری،نجی ہسپتال میں کارڈکے حامل مریض کوعلاج کی سہولت کے لئے انکارنہیں کیاجائے گا،کارڈ کے ذریعے نجی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کے لئے ہزاروں بستروں میں اضافہ ہوچکاہے۔نجی سیکٹرنے اپنے ہسپتالوں کادائرہ کاربڑھاناشروع کردیاہے۔

سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈاکٹراحمدجاویدقاضی نے کہاتمام منتخب ٹیچنگ ہسپتالوں میں صحت کارڈکے حامل مریضوں کو شاندارطبی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

تقریب میں سپیشل سیکرٹری محمد اجمل بھٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یوعامرحسین غازی،پروفیسرڈاکٹرطیبہ وسیم،ڈاکٹرعلی رزاق نے شرکت کی،پروفیسرڈاکٹرعامرزمان خان،پروفیسرڈاکٹرعارف تجمل،پروفیسرڈاکٹرسردارفرید،ڈاکٹراحتشام الحق، ڈاکٹرمحمد افتخار،ڈاکٹرعمرفاروقی اور دیگرشریک ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer