اوباش کا گھر میں گھس کر غیر ملکی خاتون پر تشدد، کپڑے پھاڑ دیئے

Women Torture in Lahore
کیپشن: Women Torture
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: خواتین، بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی کی بجائے آئے روز اضافہ ہورہا ہے، لاہور سمیت ملک بھر  میں چھوٹے بچے، لڑکیوں سمیت غیر ملکی خواتین بھی ان درندوں کی ہوس کا نشانہ بن رہی ہیں۔ خواتین کے ساتھ زیادتی کے سنگین واقعات نے خوف وہراس میں مبتلا کردیا ہے۔

لاہور کے پوش علاقے میں حسن رضا نامی نوجوان زبردستی غیر ملکی خاتون کے گھر میں داخل ہوا، خاتون کو تھپڑ مارے اور کپڑے بھی پھاڑ دئے۔ خاتون فلپائن کی رہائشی جبکہ لاہور میں نوکری کرتی ہے۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق ڈیفنس اے پولیس نے کارروائی کرتے ہوئےغیر ملکی خاتون سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے ملزم حسن رضا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ 

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ ملزم گرفتار ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر کےانویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔