مہنگی ترین طلاق، عرب شہزادے کو 1 کھرب 31 ارب روپے ہرجانہ کا حکم

Divorce settlement Dubai Princess
کیپشن: Princess Haya
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم کو برطانیہ کی مہنگی ترین طلاق میں سابق اہلیہ کو 55 کروڑ  40 لاکھ پاؤنڈ ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالتی کارروائی کے دوران شہزادی حیا کو سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے بلیک میل کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے برطانوی باڈی گارڈ کے ساتھ تعلقات پر ٹیم کو خاموش رہنے کیلئے 7 ملین پاؤنڈ (تقریباً ایک کروڑ 64 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے) ادا کئے۔
برطانوی عدالت کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے 72 سالہ شیخ محمد بن راشد المکتوم جو 10 ارب پاؤنڈ اثاثوں کے مالک ہیں، جنہیں47 سالہ سابقہ بیوی کو سیکیورٹی، مینٹیننس اور بچوں کے تعلیمی اخراجات کی مد میں ریکارڈ 55 کروڑ 40 لاکھ ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
باوجود اس کے شہزادی کیلئے خاص طور پر کوئی رقم نہیں دی گئی تاہم شیخ کو ان کے سیکیورٹی اخراجات کیلئے رقم ادا کرنے پڑے گی۔کارروائی کے دوران عدالت کو پتہ چلا تھا کہ دبئی کے حکمران نے شہزادی، ان کے وکیل اور سیکیورٹی ٹیم کے فون ہیک کرائے۔ تاہم شیخ نے الزامات کی مسلسل تردید کی۔