پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا عندیہ دیدیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا عندیہ دیدیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان علیم: پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا عندیہ دیدیا، چیئرمین عمر تنویر بٹ کا کہنا ہے کہ سمری منظوری کیلئے کابینہ کو بھجوا دی ، سمری کی منظوری پر چند روز میں فیصلے پر عملدرآمد کروایا جائے گا۔

 تفصیلات کے مطابق چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عمر تنویر بٹ نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کا عندیہ دیاہے، معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمر تنویر بٹ کا کہنا تھا کہ کھلے دودھ کی فروخت بند کرنے کی سمری منظوری  کے لئے کابینہ کو بھجوا دی ہے،منظوری پر چند روز میں لاہور سےپائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائیگا۔


فردوس عاشق اعوان  کا کہنا تھا کہ دودھ ایک مکمل غذا ہے،اس کی ضرورت ہر عمر کے افراد کو ہوتی ہے،ملاوٹ مافیا چند ٹکوں  کے لئے ملاوٹ کرکے عوام کی زندگیوں سے کھلواڑ کرتا ہے،  دوسری جانب ملک سیلر اینڈ سپلائی ایسوسی ایشن آف پنجاب کے صدر چوہدری فیاض گجر نے حکومتی فیصلے کی کھلے لفظوں میں مخالف کرتے ہوئے کہا  ڈبے کا دودھ خالص نہیں، اصل خالص دودھ کھلا دودھ ہے،  چند ایک کمپنیوں کو فائدہ پہنچانے کیلئے حکومت 95 فیصد دودھ کا کاروبار کرنے والے افراد کا کاروبار کیسے بند کر سکتی ہے؟

شہریوں نے بھی حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے کھلے دودھ کو ہی خالص اور بہترین قرار دیا، حکومت اور فوڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ عندیہ دیا گیا ہے کہ چند روز میں کھلے دودھ کی فروخت بند کر دی جائیگی، اس کا آغاز لاہور سے کیا جائیگا،  دودھ کا کاروبار کرنے والے افراد اس کی مخالفت کرتے دکھائی دیتے ہیں، اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer