پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا

پاکستان نے تیسرا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سپورٹس ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ سےشکست دے دی،  محمد رضوان نے بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 89 رنز بنائے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان نے 174 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز پراعتماد انداز میں کیا، اوپنرز محمد رضوان اور حیدر علی نے 6 باونڈری شاٹس کھیلیں تاہم 40 کے مجموعی سکور پر حیدر علی کگللائین کی بال پر کیچ دے بیٹھے اور پویلین لوٹ گئے۔ محمد حفیظ آئے تو پچھلے میچ کی طرح اچھی اننگز کھیلیں، انہوں نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 41 رنز بنائے۔ خوشدل شاہ نے 13، فہیم اشرف نے 2 جبکہ کپتان شاداب خان صفر پر آؤٹ ہوئے، افتخار احمد 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،   محمد رضوان کیریئر بیسٹ 89 رنز بنانے میں کامیاب رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

 قبل ازیں کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی  دعوت دی، کیوی اوپنرز مارٹن گپٹل اور ٹم سیفرٹ نے ایک چھکے اور 3 چوکوں سے جارحانہ کھیل کا آغاز کیا تاہم گپٹل نے 19 سکور ہی بنائے تھے کہ حارث رؤف کی بال پر آؤٹ ہو گئے، ان کا کیچ شاداب خان نے پکڑا۔ ان کے بعد کین ولیمسن آئےجو صرف 1 رن بنا کر  چلتے بنے۔ ٹم سیفرٹ نے 3 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 35 رنز کا اضافہ کیا تاہم وہ بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور فہیم اشرف کی بال پر پویلین لوٹ گئے۔ ڈیون کونوے 63 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، گلین فلپس 31 اور مارٹن گپٹل 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ فہیم اشرف نے 3، حارث رؤف اور شاہین آفریدی نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

خیال رہے کہ 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز نیوزی لینڈ نے 2- 1 سے جیت لی،پاکستان دورہ نیوزی لینڈ میں 25 دسمبر سے باسنگ ڈے ٹیسٹ کیساتھ 3 میچز کی ٹیسٹ سیریز کا آغاز کرے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer