لاہور کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ، اہم دستاویزات منظر عام پر

 لاہور کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ، اہم دستاویزات منظر عام پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: صوبائی دارالحکومت لاہور کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ، اہم دستاویزات منظر عام پر، شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر زون میں تقسیم کرتے صفائی، نکاسی آب، میٹرو پولیٹن اور پولیس کا علیحدہ نظام ہوگا۔

  

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کو دوحصوں میں تقسیم کرنے کا معاملہ، اہم دستاویزات منظر عام پر آگئیں، شہر کو لاہور سٹی اور لاہور صدر زون میں تقسیم کرتے صفائی، نکاسی آب، میٹرو پولیٹن اور پولیس کا علیحدہ نظام ہوگا۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، واسا اور میٹرو پولیٹن کارپوریشن کو تقسیم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

شہر میں پولیس کے علیحدہ علیحدہ دفاتر بنانے اور ایس ایس پی یا ڈی پی او کی تعیناتی  کے لئے آئی جی پنجاب سے مشاورت کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کا موجودہ موٹروے کو نئے اضلاع کی باؤنڈری لائن قرار دینے کی تجویز دی گئی، محکمہ خزانہ کی جانب سے تجویز دی گئی کہ موٹر وے کو حد بندی قرار دینے میں کئی مشکلات حائل ہوسکتی ہیں دونوں اضلاع میں علیحدہ لوکل گورنمنٹ کا نظام ضروری ہے۔

دستاویزات کے مطابق شہر کی تقسیم کے حوالہ سے سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا، تحصیل فیروز والا کو لاہور میں شامل کرنے کی تجویز جبکہ تحصیل کوٹ عبدالمالک کو تحصیل راوی بنانے کی تجویز سمیت لاہور کی تاریخی حیثیت برقرار رکھنے کی خاطر اس کی تمام تاریخی عمارتوں کو لاہور سٹی کا حصہ بنایا جائے گا۔

لاہور سٹی زون لاہور سٹی، نیاز بیگ، ماڈل ٹاؤن،  کاہنہ اور رائے ونڈ پر مشتمل جبکہ لاہور صدر میں فیروز والا,کوٹ عبدالمالک, شالیمار, کینٹ اور ہربنس پورہ شامل ہوگا، لاہور کی تقسیم کا پلان وزیراعلی کو پیش جبکہ ہتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer