لاہور میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک اثرات دکھانے لگی

 لاہور میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک اثرات دکھانے لگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)  صوبائی دارالحکومت لاہور میں کورونا کی دوسری لہر خطرناک اثرات دکھانے لگی،   گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران  موذی وائرس مزید 14 زندگیاں نگل گیا، لاہور میں کورونا مریضوں کی تعداد 64 ہزار 972 تک پہنچ گئی، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے باعث مزید 50 افراد جاں بحق جبکہ593نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں، پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 1 لاکھ32 ہزار 526 تک پہنچ گئی ہے.

انہوں نے کہا کہ لاہور میں مریضوں کی تعداد64 ہزار 972 تک ہوچکی ہے، شہر میں مثبت کیسز  کی شرح 9 اعشاریہ 49 فیصد ہو گئی ہے ، لاہور کے مختلف ہسپتالوں میں 73 مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا۔

  فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر خطرناک ہے، اپوزیشن جماعتوں نے کورونا پھیلانے میں اپنا پوراحصہ ڈالا،  پی ڈی ایم کا ٹولہ عقل سے عاری اور درد دل سے خالی ہے، مولانا فضل الرحمان کا اصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، ابن الوقت عناصر سیاسی طور پر یتیم ہوچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان ملک لوٹنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer