فہد علی: کیمپ جیل میں انڈر ٹرائل ملزم شوکت علی پی آئی سی میں حرکت قلب بند ہونے سے دم توڑ گیا۔ جیل حکام نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
جیل حکام کے مطابق ملزم شوکت علی کو طبیعت خراب ہونے پر گزشتہ رات پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا۔ دوران علاج ملزم شوکت حرکت قلب بند ہونے سے ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔
ملزم اسلام پورہ کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف دفعہ 342,336 کے تحت مقدمہ درج تھا، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئےمردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔
جیل حکام کا کہنا تھا کہ پوسٹمارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جائے گی۔