بابا بلھے شاہ کو خراج عقیدت کیلئے ثقافتی میلہ

 بابا بلھے شاہ کو خراج عقیدت کیلئے ثقافتی میلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عفیفہ نصراللہ) پیلاک میں سٹی فورٹی ٹو کے تعاون سے پنجابی پرچار اور زمین ڈاٹ کام کے زیراہتمام ’’ بلھے شاہ فیسٹیول‘‘ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب کے رنگ مختلف انداز میں پیش کئے گئے۔

بابا بلھے شاہ کے کلام کو نوجوانوں نے پنجاب کے ثقافتی رنگ میں بہت خوبصورت انداز سے پیش کیا اور اپنی شاندار پرفارمنس سے شرکاء کی خوب داد سمیٹی۔ تقریب میں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ اوران کی اہلیہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں مختلف سیشنز کے دوران پنجابی زبان اور بابا بلھے شاہ کی شاعری پر سیر حاصل بحث بھی کی گئی، ننھے بچوں نے طبلے پر موسیقی کے سر بکھیرے۔

ہال کے باہر ہاتھ سے بنی مختلف اشیا کے اسٹالز لگائے گئے تھے، جن میں پیتل، کپڑے اور ہینڈ بیگ کا کام نمایاں تھا۔ تقریب میں بہت سے معروف فنکار بھی شرکت کے لئے آئے۔

تقریب کے شرکاء نے اس بہترین میلے کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا، رنگ خوبصورتی اور بابا بلھے شاہ کے کلام پر مبنی دو روزہ میلہ اتوار کی شام اختتام پذیرہوگا۔

 لاہور میں اور کیا کچھ ہو رہا ہے ؟ جاننے کیلئے لنک پر کلک کریں

https://www.youtube.com/channel/UCdTup4kK7Ze08KYp7ReiuMw