ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق شہری منیراحمد نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب قوانین کے مطابق ملزم کی مقررہ مدت میں تفتیش مکمل کرنا ہوتی ہے۔ ملزم کو دوسرے ادارے کے حوالے کردیا جائے تو تفتیش کاعمل متاثر ہوتا ہے۔ قومی اسمبلی کا رول 108 نیب اور ملکی قوانین سے متصادم ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ زیر حراست ملزم کو دوران تفتیش اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینا قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ موجودہ اجلاس میں بجٹ سیشن، یا اہم قانون سازی نہیں تھی۔ سعد رفیق نے نیب اور ملکی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت قومی اسمبلی کے رول 108 کو کالعدم اور سپیکر قومی اسمبلی کو ملزم اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے سے روکنے کا حکم دے۔

Sughra Afzal

Content Writer