لوہاری گیٹ میں قتل ہونیوالی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

لوہاری گیٹ میں قتل ہونیوالی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات
کیپشن: City42 - Lohari Gate, Murder, Rape Case, Medical Report
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری) لوہاری گیٹ میں زیادتی کا نشانہ بننے کے بعد قتل ہونے والی ننھی کلی عائشہ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی۔ میڈیکل رپورٹ میں عائشہ کے ساتھ زیادتی کی تصدیق کردی گئی۔

 میڈیکل رپورٹ کے مطابق عائشہ کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد اور خراشوں کے دس سے زائد نشانات ہیں جبکہ عائشہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کر بے دردی سے قتل کیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عائشہ کے والد طارق کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ عائشہ کے سگے ماموں سمیت 3 افراد پولیس کی تحویل میں ہیں۔

واضح رہے کہ 20 دسمبر کو لاہور کے علاقہ لوہاری گیٹ میں درندگی اور سفاکیت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں محلہ تیلیاں کے رہائشی جمیل کی بیٹی 9 سالہ عائشہ کو نامعلوم ملزم نے زیادتی کے بعد گلے میں پھندہ ڈال کر قتل کر دیا گیا۔ عائشہ کے والدین میں کچھ عرصہ قبل علیحدگی ہوچکی ہے، مقتولہ کی والدہ فردوس بیگم اور نانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں ہیں اور عائشہ اپنی خالہ اور ماموں کے ساتھ رہ رہی تھی۔

Sughra Afzal

Content Writer