محکمہ ہاؤسنگ کے 2400 کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

محکمہ ہاؤسنگ کے 2400 کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 2400 کنٹریکٹ ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،31 دسمبر کو ختم ہونے والے کنٹرکٹ میں تاحال توسیع نہ ہو سکی، ملازمین سراپا احتجاج ہوگئے۔

محکمہ ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 2400 کنٹرکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت 31 دسمبر کو پوری ہو جائے گی جس کے بعد ملازمین کی تنخواہیں روکی جائیں گی۔ کنٹریکٹ میں توسیع نہ ہونے سے ملازمین میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ کی جانب سے ملازمین کے کنٹریکٹ میں ایک سال کی توسیع کی سمری لوکل گورنمنٹ کو بھیجی گئی جو منظور ہوئی اور نہ ہی منظوری کیلئے عملی اقدامات کیے گئے ۔ ملازمین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ کنٹریکٹ میں توسیع کی بجائے انہیں مستقل کیاجائے۔      

مزید دیکھئے: