(ارسلان حیدر ):کینال روڈ پر تیز رفتاری ٹریفک حادثات کا سبب بننے لگی، پنجاب یونیورسٹی کے قریب 3 تیز رفتار گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر حادثے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔
تفصیلات کے مطابق کینال روڈ پر پنجاب یونیورسٹی کے قریب ایک کار ٹھوکر نیاز بیگ سے جیل روڈ کی جانب آرہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر دوسری کار سے ٹکرا گئی جس سے مزید 3 گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ حادثہ کے بعد 30 منٹ سے زائد وقت تک ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
اطلاع ملنے پر سٹی ٹریفک پولیس اور ڈولفن پولیس کے اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور متاثرہ گاڑیوں کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک روانی کو یقینی بنایا۔ حادثے کی وجہ بننے والا نجی کمپنی کا ڈرائیور پولیس نے حراست میں لے لیا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں