مسیحی برادری کیلئے خوشخبری، لاہور میں سستے کرسمس بازار سج گئے

مسیحی برادری کیلئے خوشخبری، لاہور میں سستے کرسمس بازار سج گئے
کیپشن: City42 - Lahore Christmas Bazaar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس ): میونسپل کارپوریشن نے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری کیلئے سستے کرسمس بازار سجا دیئے، گاہکوں نے اشیاء کے معیار اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

 تفصیلات کے مطابق کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کیلئے میونسپل کارپوریشن نے شہر میں سات سستے کرسمس بازار سجا دیئے۔ یہ بازار یوحنا آباد، ڈان باسکو سکول ریلوے ہیڈ کوارٹر، جلو موڑ، الٰہی بخش روڈ بادامی باغ، ماڈل بازار چائنہ سکیم، مکہ کالونی اور بہار کالونی میں لگائے گئے ہیں۔ دس کلو آٹے کے تھیلے پر 120 روپے کی سبسڈی دی گئی۔ خریداروں نے اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور بازار کے انعقاد کو سراہا۔

بازار انچارج سہیل گوندل کے مطابق کرسمس کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے کوشش کی گئی ہے کہ خریداروں کو تینوں روز بہترین سہولیات دیں جائیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں