ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن این ٹی ایس کے امتحان کی خودمانیٹرنگ کرے گا

محکمہ سکول ایجوکیشن این ٹی ایس کے امتحان کی خودمانیٹرنگ کرے گا
کیپشن: City42 - Teachers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض): محکمہ سکول ایجوکیشن ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کے امتحان کو شفاف اور منظم بنانے کیلئے خود مانیٹرنگ کرے گا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ایجوکیٹرز کی بھرتی کیلئے این ٹی ایس کا امتحان 28، 29 اور 30 دسمبر کو لیا جائے گا جس کی مانیٹرنگ محکمہ سکول ایجوکیشن خود کرے گا، این ٹی ایس کے امتحان کے ذریعے 16 ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی ہوگی۔ 

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی امتحان کو شفاف بنانے میں اپنا کردار ادا کرے گی، سوالیہ پیپرز کے بنڈل سی ای او ایجوکیشن اور ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن کی نگرانی میں کھولے جائیں گے۔ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز متعلقہ امتحانی سنٹرز کا دورہ کریں گے۔ امتحان کو مکمل طور پر شفاف اور منظم طریقے سے سر انجام دینے کیلئے ہرممکن تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔