سٹی 42:ڈسٹرکٹ جیل لودھراں کے ایک قیدی نے عمران نیازی کو دی گئی خصوصی رعایت کی مثال دیتے ہوئے اپنے لیے بھی طبی بنیادوں پر خصوصی رعایت کی استدعا کردی، قیدی نے عدالت سے قانون کے مطابق سہولت دینے کی درخواست کی ہے۔
قیدی نے عمران نیازی کو دی گئی رعایت کو بنیاد بنا کر عدالت سے رجوع کرلیا۔قیدی کی میڈیکل گراؤنڈز پر خصوصی رعایت دینے کی استدعا کی ۔ پٹیشن کے مطابق اگر ایک قیدی کو طبی بنیادوں پر رعایت مل سکتی ہے تو دیگر کو بھی ملنی چاہیے ۔
عمران نیازی کیس کے بعد دیگر قیدیوں کے لیے بھی خصوصی رعایت کا معاملہ سامنے آگیا۔
قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ ہر درخواست کا فیصلہ کیس کے حقائق، میڈیکل ریکارڈ اور قانون کے مطابق ہوگا،۔
