ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی ڈومینیکن صدر کو سفارتی اسناد پیش

پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی ڈومینیکن صدر کو سفارتی اسناد پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

انور عباس: امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ڈومینیکن ریپبلک کے صدر لوئس ابینادر کو اپنی سفارتی اسناد پیش کردیں۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ڈومینیکن ریپبلک میں پاکستان کے غیر معمولی اور مکمل بااختیار سفیر کی حیثیت سے صدارتی محل سانتو دومنگو میں منعقدہ خصوصی تقریب کے دوران اسناد پیش کیں۔ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، سرمایہ کاری، آئی ٹی، سیاحت اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستانی سفیر نے پاکستانی قیادت کی جانب سے صدر لوئس ابینادر کو نیک خواہشات اور تہنیتی پیغامات پہنچائے جبکہ اپنے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا ڈومینیکن صدر لوئس ابینادر نے عالمی امن کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے پاکستانی قیادت کی امن کے فروغ کی کوششوں کی حمایت کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو فروغ دے کر دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔