ویب ڈیسک : عالمی منڈی اورمقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 5 ہزار 700 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 936 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 972 روپے کا اضافہ ہواہے جس کے بعددس گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 14 ہزار 39 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور 7 ہزار 379 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 57 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 604 ڈالر فی اونس ہوگئی۔