ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نتاشا حسین کا ہمایوں سعید پر اب بھی کرش، اداکار کی تعریفیں

نتاشا حسین کا ہمایوں سعید پر اب بھی کرش، اداکار کی تعریفیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ماڈل، میزبان اور اداکارہ نتاشا حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ہمایوں سعید اب بھی ان کے سیلیبریٹی کرش ہیں اور وہ ان کی دیوانی مداح ہیں۔

ادکارہ نتاشا حسین نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران اپنے سیلیبریٹی کرش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ سچ بتائیں تو ہمایوں سعید ہی اب تک ان کا کرش ہیں اداکارہ نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ایک دوست کے گھر ہمایوں سعید سے ملاقات ہوئی، جہاں موجود تمام افراد انہیں دیکھ کر پرجوش ہوگئے۔ نتاشا نے ہمایوں کے ساتھ سیلفی لینے کی خواہش ظاہر کی، تاہم دوستوں کو خدشہ تھا کہ شاید وہ اپنی شہرت کے باعث سیلفی لینے سے انکار کردیں۔

نتاشا حسین کے مطابق ہمایوں سعید نہ صرف بہت خوب صورت لگ رہے تھے بلکہ انہوں نے سیلفی کی درخواست بھی خوش دلی سے قبول کی۔ روشنی مناسب نہ ہونے کے باعث تصاویر کے لیے جگہ تبدیل کی گئی، تاہم اداکار نے اس دوران خوش مزاجی اور عاجزی کا مظاہرہ کیا۔

نتاشا حسین نے ہمایوں سعید کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملاقات کے دوران بالکل بھی اسٹار ہونے کے نخرے نہیں دکھائے، وہ ان کے ڈائی ہارڈ کرش ہیں اور ان کی شخصیت اور دل بہت دلکش ہیں۔

نتاشا حسین نے تقریباً دو دہائیاں قبل ٹی وی اور ماڈلنگ کے شعبے میں کیریئر کا آغاز کیا تھا اور چلتے چلتے، پری زاد اور یہ دل میرا جیسے ڈراموں میں بھی اداکاری کرچکی ہیں۔ ان کی شادی عباس حسین سے ہوئی ہے اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔