شیرباز بلوچ:اوباڑو میں گندم ذخیرہ اندوزوں کی شامت آ گئی ہے, جہاں محکمہ فوڈ اور محکمہ ریونیو کی مشترکہ کارروائیاں، 6000 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
مختلف مقامات پر کارروائیوں کے دوران ذخیرہ کی گئی گندم برآمد کر کےسرکاری تحویل میں لے لی گئی۔
محکمہ خوراک کے مطابق گندم ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے مزید ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
محکمہ خوراک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 45 ہزار گندم کی بوریاں برآمد کی جا چکی ہیں۔
محکمہ خوراک کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران گندم کی 45 ہزار بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
حکام نے واضح کیا ہے کہ ذخیرہ اندوزی اور گندم کی غیر قانونی خرید و فروخت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔