ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کیبن کریو کی بھرتیوں کا آغاز

 ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، کیبن کریو کی بھرتیوں کا آغاز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمد: پی آئی اے نے نئے جہازوں اور روٹس کے لیے کیبن کریو کی بھرتی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 خواہشمند امیدواروں سے آن لائن درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نئے طیاروں کی خریداری سے قبل فضائی میزبانوں کی بھرتی کا عمل مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے جہازوں اور نئے روٹس کے لیے نوجوان کیبن کریو ممبران تعینات کیے جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کیبن کریو کی بھرتیوں کے لیے آن لائن درخواستیں وصول کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، جبکہ لاہور اور اسلام آباد دفاتر کے لیے بھرتیاں کی جائیں گی۔