ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ربیع الاول کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

11 ربیع الاول کو 5 ہزار جبکہ 12 ربیع الاول کو 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے

ربیع الاول کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طاہر جمیل:ربیع الاول کے جلوسوں اور سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی، شہر میں 11 ربیع الاول کو 19 جبکہ 12 ربیع الاول کو 52 جلوس برآمد ہوں گے۔ مختلف کٹیگریز کے مجموعی طور پر 71 جلوس نکالے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر سکیورٹی اور شہری سہولیات کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کردی گئی ہیں۔ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر میں لائٹنگ اور تزئین و آرائش کے انتظامات کیے جائیں گے جبکہ اہم شاہراہوں اور عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا۔

جلوسوں کے تمام روٹس پر پیچ ورک اور اسٹریٹ لائٹس کی بحالی کا کام بھی جاری ہے۔ پولیس، ٹریفک پولیس، ایل ڈبلیو ایم سی اور دیگر متعلقہ اداروں کو اپنے فرائض مؤثر انداز میں انجام دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر خصوصی کنٹرول روم بھی فعال رہے گا، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے فوری نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ایمبولینسز اور موٹر بائیک ایمبولینسز سمیت الرٹ رہیں گی۔

انتظامیہ کے مطابق 3 ہزار سول ڈیفنس رضاکار بھی سکیورٹی ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ پولیس کی جانب سے تمام تھانوں کی سطح پر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

سکیورٹی پلان کے تحت 11 ربیع الاول کو 5 ہزار جبکہ 12 ربیع الاول کو 7 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے اور مربوط انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔