ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا

پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  افشاں رضوان: پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں نے عوام کو پریشان کر دیا ہے، جبکہ پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کے نئے طوفان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافے سے گھر کا بجٹ متاثر ہو رہا ہے، جبکہ آمدن وہی ہے مگر پٹرول سمیت ہر چیز کی قیمت مسلسل بڑھ رہی ہے۔

شہریوں کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مزدور اور متوسط طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوگا۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے۔