سٹی 42 : 57 ویں ایشین باڈی بلڈنگ اینڈ فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں پاکستان نے دو گولڈ میڈل جیت لئے ۔
پاکستان کے اعجاز احمد نے ماسٹرز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔ 80 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں اعجاز احمد نے بھارتی تن سازوں کو شکست دی، ماسٹرز کیٹیگری میں 50 سے 60 سال کی عمر کے تن سازوں نے حصہ لیا۔ مقابلے میں ویت نام نے دوسری، ملائیشیاء نے تیسری، بھارت نے چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔


75 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں فراست علی خان نے گولڈ میڈل جیتا،پاکستان کے فراست علی خان نے مقابلے میں تین بھارتی اور ایک افغانی تن ساز کو شکست دی۔

پاکستان کے 9 تن ساز ایشین باڈی بلڈنگ اور فزیک اسپورٹس چیمپئن شپ میں شرکت کررہے ہیں۔ چیمپئن شپ 25 اگست تک تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں جاری رہے گی۔