سٹی 42:لاہور میں موسلا دھار بارش نے جل تھل کر دی۔
گلبرگ،جیل روڈ،شادمان،دھرمپورہ ،کینال روڈ پر شدید بارش سے موسم مزید خوشگوار ہوگیا۔
بیحنگ انڈر پاس اور اطراف میں بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
خیال رہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا آٹھواں سپیل 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، خصوصاً دریائے راوی اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔