ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہانیہ عامر کی نئی تصویر پر مداحوں کا جوش و خروش، اداکارہ کا دلچسپ ردِعمل

ہانیہ عامر کی نئی تصویر پر مداحوں کا جوش و خروش، اداکارہ کا دلچسپ ردِعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :اداکارہ ہانیہ عامر نے حال ہی میں انسٹاگرام پر اپنے قریبی دوست کے ساتھ ایک خوشگوار لمحے کی تصویر شیئر کی، جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ تصویر میں ہانیہ عامر مسکراتے ہوئے اپنے دوست کے کندھے پر جھکی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
  جہاں مداحوں نے اداکارہ کی خوش مزاجی اور چمکتی مسکراہٹ کی تعریف کی، وہیں کچھ افراد نے اس تصویر کو لے کر دلچسپ تبصرے بھی شروع کر دیے۔ ایک مداح خاتون نے سوال کیا، "کیا یہ آپ کا نیا بوائے فرینڈ ہے؟"

اس سوال پر ناراض ہونے کے بجائے ہانیہ عامر نے ہلکے پھلکے انداز میں جواب دیا، "ہاں، میرا اور کوئی کام ہی نہیں!"، جس پر صارفین خوب محظوظ ہوئے اور ان کا یہ جواب دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

ایک اور صارف نے طعنہ دیا کہ ہانیہ شاید "پیدا ہی موج مستی کرنے کے لیے ہوئی ہیں"، جس پر اداکارہ نے نہایت پرکشش انداز میں جواب دیا:
"کتنی پیاری بات ہے!"
یہ جواب بھی سوشل میڈیا پر خوب سراہا گیا اور ہانیہ عامر کے مثبت رویے کی داد دی گئی۔

بعض صارفین نے ماضی کے حوالے سے گلوکار عاصم اظہر کا ذکر بھی چھیڑا اور کہا کہ وہ یہ تصویر دیکھ کر "کونے میں بیٹھ کر رو رہے ہوں گے"، مگر اداکارہ نے ان تبصروں کو نظر انداز کر کے اپنی عام روایتی شگفتگی کا مظاہرہ کیا۔

مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے ہانیہ عامر کے اعتماد، حاضر جوابی اور خوش دلی کو خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ اداکارہ ایک بار پھر ثابت کر گئیں کہ وہ نہ صرف اداکاری بلکہ رویے سے بھی دل جیتنے کا ہنر رکھتی ہیں۔