آج رات موسم کیسا رہے گا، بٹگرام کے متعلق محکمہ موسمیات کی تشویشناک پیشگوئی

Rainy weather batagram, city42, weather forecast, MET Office
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 سٹی42: بٹگرام کی تحصل الائی  کے جس علاقہ میں چئیر لفٹ خراب ہونے کے سبب  کھائی کے اوپر ہوا میں 600 فٹ بلندی پر معلق ہے وہاں محکمہ مسمیات نے شدید بارش کی پیشین  گوئی کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کی تازہ ترین پیشین گوئی کے مطابق  چترال، دیر،سوات،   بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم  گرم اور شدید حبس  رہے گا۔  تاہم پوٹھوہار  ، شمالی اور مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان،   کشمیر  اورملحقہ پہاڑی علاقوں  میں چند مقا مات پر  تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔


 بدھ   کے روزموسم کی   صورتحال

   ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم  گرم اور شدید حبس  رہے گا۔  تاہم     خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد،بالائی  پنجاب، خیبر پختونخوا،  گلگت بلتستان اور کشمیر  میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ  بارش  کی توقع ہے۔اس دوران خطۂ پوٹھوہار  ، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور بالائی پنجاب میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔


اسلام آباد

   اسلام آبادمیں تیز ہواؤں،آندھی  اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ۔اس دوران  چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔


خیبرپختونخوا

صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم چترال، دیر،سوات،   بٹگرام، شانگلہ،  تورغر، بونیر، مانسہرہ، بالا کوٹ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ ، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک اوروزیرستان میں تیز ہواؤں،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔


پنجاب

  صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور شدید حبس رہے گا۔ تاہم   مری ، گلیات،  راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ  ،نارووال، سرگودھا، میانوالی،لاہور، شیخوپورہ،منڈی بہاؤالدین،حافظ آباد، خوشاب،گوجرانوالہ،گجرات،اوکاڑہ،قصور،فیصل آباد اور ساہیوال   میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش   کا امکان ۔ اس دوران خطۂ پوٹھوہار  ،  سیالکوٹ  ،نارووال،   لاہور ،  گوجرانوالہ اورگجرات میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع۔


بلوچستان

    صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  مرطوب رہے گا۔    


سندھ

    صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  شدید حبس رہے گا۔     تاہم  ساحلی علاقوں میں  ہلکی بارش/بوندا باندی  کا امکان ہے۔


کشمیر،گلگت بلتستان

        گلگت بلتستان  اورکشمیر  میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران   کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔