دہستگردوں کیخلاف کارروائی میں  چار دہشتگرد ہلاک، چھ سپاہی وطن پر قربان

South Waziristan terrorism, encounter, City42, ISPR
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 سپاہی شہید اور 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے جب کہ 2 دہشتگرد زخمی ہوئے۔

اس کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6 بہادر سپاہی شہید ہوئے۔

اس وقت علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی دہشتگردوں کے خلاف جدوجہد کے دوران قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔