جوکووچ  کی وکٹری سٹینڈ پر شاندار واپسی؛ ومبلڈن کا قرض سنسناٹی اوپن فائنل میں چکادیا

novak djokovic، Carlos Alcaraz, Tenes battles, Rafael Nadal ,
کیپشن: سنسناٹی اوپن کے فائنل میں کارلوس الکاراز پر شاندار جیت کے بعد نوواک جوکووچ نے روایتی انداز سے اپنی شرٹ پھاڑ کر خوشی کا اظہار کیا۔ فوٹو  کریڈٹ: دی انکوائرر/کریم ایلگزار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ٹینس کے شہنشاہ  نوواک جوکووچ نے اسپین کے نوجوان ٹینس پلیئر کارلوس الکاریز سے ومبلڈن میں شکست کا قرض پانچ ہفتے بعد  چکا دیا۔ جوکووچ نے سنسناٹی اوپن  کے فائنل میں  تین گھنٹے 48 منٹ طویل مقابلہ کے بعد سپینش حریف کو ڈھیر کر دیا۔  

ان کا سکور پانچ۔سات، سات۔چھ، سات۔چھ، سات۔چار رہا، اس شکست پر اسپینش نوجوان الکاریز کے آنسو بہہ نکلے، اس سے پہلے ومبلڈن میں نوواک جوکووچ کو ناقابل یقین شکست سے دوچار کرنے کے بعد بھی الکاریز ہی آنسو بہا رہے تھے۔ 

  الکاریز نے ومبلڈن 2023 کے فائنل میں جوکووچ کو ہرایا تھا۔

سنسناٹی اوپن کے فائنل میں سربیا کے نواک جوکووچ اور حالیہ ورلڈ نمبر ون کارلوس الکاریز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔

جوکووچ اور الکاریز کے درمیان میچ 3 گھنٹے س 48 منٹ تک جاری رہا۔

سنسناٹی فائنل میں الکاراز سے بدلہ لینے کے لیے اس نوجوان کے ساتھ ساتھ  جوکووچ  کو شدید گرمی سے بھی مقابلہ کرنا پڑا۔ اسے میچ کے دوران اپنے فزیو کو بھی طلب کرنا پڑا۔ 
الکاراز اور جوکووچ نے ومبلڈن فائنل کے ٹھیک پانچ ہفتے بعد  سنسناٹی فائنل میں ایک دوسرے کو خوب ناپ تول کر کھیلا ۔ پہلا سیٹ کاریز نے اپنی نفسیاتی برتری اور بے پناہ کنسنٹریشن کےساتھ جیت لیا لیکن اس کے بعد جوکووچ نے اس کے لئے ایک ایک پوانٹ کا حصول مشکل تر بنا دیا۔ دوسرے سیٹ میں  سکور سات۔چھ (نو۔سات) رہا،  تیسرے سیٹ میں بھی بریک اپ ہوا لیکن ٹاپ سیڈ ن الکاریز نے بھی لڑائی کے  بغیر  ہار ماننے سے انکار کر دیا، دو گیمز میں چار چیمپئن شپ پوائنٹس بچا کر  نوجوان الکاریز نے 36 سالہ جوکووچ کو  عملاً توڑ دیا  لیکن الکاراز آخر کار فائنل سیٹ کے ٹائی بریک میں 7-4 سے باہر ہو گئے اور اپنے تولیے میں لپٹےروتے ہوئے اپنے بینچ پر  جا بیٹھے جہاں وہ کچھ دیر تک آنسو بہاتے رہے۔ 

اس جیت کے بعد جوکووچ  نے تسلیم کیا کہ اس نے غالباً کیرئیر کا مشکل ترین میچ آج کھیلا ہے۔ جوکووچ نے کہا کہ  کارلوس الکاریز کے ساتھ اس میچ نے مجھےرافیل نڈال کی دشمنی کی یاد دلا دی۔

واضح رہے کہ ومبلڈن جیتنے کے بعد الکاریز کا کہنا تھا جوکووچ نے مجھے بہت متاثر کیا ہے، یہ بہت ہی شاندار کھلاڑی ہیں، میں نے جوکووچ کو ٹینس کھیلتے دیکھ کر ہی ٹینس کھیلنا شروع کی اور آج ان کے خلاف میچ جیت کر بہت ہی اچھا محسوس ہو رہا ہے۔

دوسری جانب سنسناٹی اوپن کے  ویمنز فائنل میں امریکا کی کوکو گف نے چیک ری پبلک کی کیرولینا میکووا کواسٹریٹ سیٹس میں شکست دیکرفائنل جیت لیا۔

کوکو گف کی جیت کااسکورچھ تین اور چھ چار رہا۔