یوکرائن کی سویٹولینا ومبلڈن میں عالمی نمبر ون کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی

Elina Svitolina wins Wimbledon's Quarterfinal, Upset match, City42
کیپشن: ایلینا سویٹولینا ومبلڈن کے کلے کورٹ پو کوارٹر فائنل میں جیت کے بعد۔ فوٹو Getty Images
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  ومبلڈن کے کلے کورٹ پر  نوجوان یوکرائنی کھلاڑی ایلینا سویٹولینا نے اپ سیٹ کر دیا، نمبر ون ایگا شوائنٹیک کو وائلڈ کارڈ  سے ویمبلڈن میں انٹری کرنے والی کھلاڑی الینا سویٹولینا سے شکست ہو گئی۔

ابھرتی ہوئی یوکرائنی پلیئر  ایلینا سویٹولینا نے پولینڈ کی اسٹار عالمی رینکنگ میں نمبر ون اور ومبلڈن میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی آئیگا سوئیٹیک  کو  کوارٹر فائنل میچ  میں پہلا سیٹ ہارنے کے بعد  اگلے دو سیٹس  سہولت کے ساتھ  جیت کر شاہانہ انداز سے سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں ایلینا سویٹولینا کا مقابلہ جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا سے ہوگا ۔

جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں امریکا کی فورتھ سیڈ جیسیکا  پیگولا کو اپ سیٹ شکست دی ہے۔ سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں جس میں شائقین ٹینس کو دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

بدھ کو خواتین کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل میچ میں وائلڈ کارڈ پر انٹری حاصل کرنے والی یوکرین کی ایلینا سویٹولینا نے پولینڈ کی ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ایک اور میگا ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ آئیگا سوئیٹک کے خلاف عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 5-7، 7-6(7-5) اور 2-6سے اپ سیٹ شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ ایک اور کوارٹر فائنل میچ میں جمہوریہ چیک کی مارکٹا ونڈروسووا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف فورتھ سیڈ ڈ امریکی ٹینس کھلاڑی جیسیکا پیگولا کو 4-6، 6-2 اور 4-6 سے اپ سیٹ شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔