عمران خان کا شہباز گل کے کیس سے متعلق اہم موقف

Imran Khan daubing speech
کیپشن: Imran Khan
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا سیاست میں نام کمانے یا ذاتی مفاد کے لئے نہیں آیا،جب سے شہباز شریف آیا ہے بدترین مہنگائی ہے،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے دو سال کی تفتیش کے بعد نااہل کیا۔

تفصیلات کےمطابق تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بیان میں کہا کہ سیاست میں نام کمانے یا ذاتی مفاد کے لئے نہیں آیا،میں سیاست میں انسانیت کی خدمت کے لئےآیا تھا، جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہاں خوشحالی نہیں آتی، قانونی کی حکمرانی بنیادی اصول ہے،سیاحت، صنعت اور زراعت میں سے کسی ایک شعبے پر فوکس کریں تو ملک اوپر جا سکتا ہے۔

ہم نے2بار ملک میں ریکارڈ ڈالر منگوائے،یہاں اس لئے سرمایہ کاری نہیں ہوتی کیونکہ پلاٹ پر قبضہ ہو جاتا ہے،جتنا پاکستان کا قرضہ ہے اس سے زیادہ ڈالر اوورسیز پاکستانیوں کے پاس پڑے ہیں، لیکن میں ان کی بات نہیں کررہا جو چوری کرکے لے کے گئے ہیں میں ان کی بات کررہا ہوں جنہوں نے باہر جاکر محنت سے پیسے کمائے"۔

ہمیں ملک میں قانون کی حکمرانی کے لئےجدوجہد کرنا پڑے گی، شہباز گل کیس کی بات کرتے کہا کہ ان پر بدترین تشدد کیا گیا،مجھے تو شروع میں معلوم نہیں تھا کہ شہباز گل کا کیس کیا ہے،خاتون مجسٹریٹ کے پاس جب شہباز گل کا کیس آیا تو اسے پتہ تھا تشدد ہوا ہے لیکن اس نے پھر اسے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا، کیا مجسٹریٹ کی کوئی اکاونٹیبیلٹی نہیں۔ اس غفلت پر میں کہہ رہا ہوں قانونی کارروائی کریں گے تو مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ ہو جاتا ہے، وارنٹ نکل آتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ جب سے شہباز شریف آیا ہے بدترین مہنگائی ہے،قرضے بڑھتے جا رہے ہیں، دولت کیسے بنے گی،سندھ میں جمہوریت نہیں ہے،جو سندھ حکومت کیخلاف کھڑا ہوتا ہے اس پر ایف آئی آر کٹ جاتی ہے،قانون کی حکمرانی کے بغیر الیکشن ہوں تو اس طرح کے لوگ اسمبلی میں آتے ہیں،عوام کو یہ پیغام دیا جا رہا ہے کہ چوری بری چیز ہی نہیں،نواز شریف کو سپریم کورٹ نے دو سال کی تفتیش کے بعد نااہل کیا،مشرف نے این آر او دیا جس کے بعد اس ملک میں کرپشن کے دروازے کھلے.

تحریک انصاف عمومی سیاست کی نہیں، نظام کی تبدیلی کی راہ پر گامزن ہے،کرپٹ اور مجرم اشرافیہ نے ملک میں لاقانونیت کو ضابطہ حیات بنایا ہے،حقیقی آزادی کی تحریک کے نتیجے میں سیاست و سماج میں انقلاب برپا ہے،آئندہ انتخابات میں خود اپنے امیدواروں کا تعین کروں گا،حقیقی آزادی کی تحریک کے فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں.

M .SAJID .KHAN

Content Writer