حکومت پنجاب نے 4 شخصیات کو اہم عہدہ سونپ دیا

Punjab Government has appointed four more Political Assistants
کیپشن: Political Assistants
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصرکھوکھر) حکومت پنجاب نے مزید 4 پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ تعینات کر دئیے۔ 

تفصیلات کےمطابق حکومت پنجاب نے مزید چار پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو وزیر اعلیٰ تعینات کر دئیے۔سارا احمد وزیر اعلیٰ کی پولیٹیکل اسسٹنٹ،حق نواز بھلی وزیر اعلیٰ کا پولیٹیکل اسسٹنٹ مقرر کیا گیا،عمر افتخار اور عرفان احسان وزیر اعلیٰ کے پولیٹیکل اسسٹنٹ،محکمہ آئی ایبڈ سی نے یہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

واضح رہے کہ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے اہم فیصلہ کرتے پانچ سیاسی شخصیات کو  معاون مقرر کیا تھا، ان میں سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات اور  رکن پنجاب اسمبلی محمد عامر خان نواز   وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون مقرر کیےگئے ہیں۔

 زبیر احمد خان اور   ایم پی اے امجد پرویز بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیاسی معاون اور سابق ایم پی اے چوہدری عارف گوندل کو بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کا سیاسی معاون مقرر کیا گیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer