ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرفتاری کیوں نہیں کی گئی ، عمران خان نے خود بتادیا

Imran khan
کیپشن: Imran khan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عمران نے کہا عوام کا ری ایکشن دیکھ کر گرفتاری نہیں کی گئی ۔

عمران خان کا  کہنا  ہے کہ شہباز گل پر تشدد ہوا میں نے کہا کارروائی کریں الٹا مجھ پر دہشت گردی کا پرچہ کردیا۔ مرادسعید نے جس طریقے سے لوگوں کو مو بلائز کیا وہ قابل تعریف ہے۔انہوں نے کہاہے کہ ہماری پارٹی اور اوپر چلی گئی ہے۔ہمیشہ ایسا ہوتا ہے جب میچ پھنسا ہو تو دوسرا فریق پریشر میں آ جاتا ہے۔اللہ نے تحریک انصاف کو موقع دیا ہے،اتنی مقبولیت کبھی کسی جماعت کو نہیں ملی۔

عمران خان  کا کہنا تھا کہ  پنجاب میں کامیابی کے بعد تحریک انصاف کو اور مقبولیت ملی۔ ملک میں انقلاب آ رہا ہے آپ سب اس کا حصہ ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں ایسا نہیں ہوا کہ ایک کال پر لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔انہوں نے کہاہے کہ ہم ملک کی تقدیر بدل سکتے ہیں یہ حقیقی آ زادی کی تحریک ہے۔9حلقوں کا الیکشن ہمارے لیے فائدہ مند ہوگا۔ہم نے موقع ضائع نہیں کرنا ہے۔مجھے قوم میں وہ جذبہ نظر آرہا جو 26 سال کی سیاست میں نہیں آیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر