( ویب ڈیسک)بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف اور اداکار وِکی کوشل کے تعلقات کے حوالے سے تو خبریں گردش میں تھیں ہی لیکن اب دونوں کی شادی کی تقریبات کے آغاز سے متعلق خبریں سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
بھارتی میڈیا پر خبریں زیرگردش تھیں کہ کترینہ کیف اور وِکی کوشل نے منگنی کرلی ہے تاہم گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک تصویر بھی وائرل ہوئی جس پر صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کردیں کہ دونوں کی منگنی واقعی ہوچکی ہے۔
بعد ازاں کترینہ کی ٹیم ا ور وِکی کے والد شام کوشل کا کہنا تھا کہ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہےتاہم وِکی کوشل اور کترینہ کیف کی جانب سے اِن خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔
ذرائع کے مطابق کترینہ گزشتہ روز سلمان خان کے ہمراہ اپنی آنے والی فلم ٹائیگر 3 کی شوٹنگ کیلئے روس روانہ ہوئی ہیں۔