ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کو شکست دینے والوں سے متعلق نئے انکشافات

کورونا کو شکست دینے والوں سے متعلق نئے انکشافات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کورونا کی چوتھی لہر میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں اپنی دہشت کے پنچے گاڑے دیے ہیں، اس سے بچاؤ کے لئےویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ویکسین لگوانے والوں سےمتعلق ماہرین نے ایک نئی تحقیق کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  مہلک وبائی مرض کورونا کی چوتھی لہر میں مزید شدت آچکی ہے جس کے باعث ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے، کورونا ویکسین لگوانے والوں سے متعلق پہلے بھی مختلف آراء دی گئیں تھیں جبکہ ایک بار پھر ماہرین نے اس بات پر تحقیق کی اور اس نتیجے پر پہنچے کہ ان میں موت کی شرح کم ہوجاتی ہے۔

دوسری جانب امریکی ماہرین نے نئی تحقیق میں انکشاف کیا کہ کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کے پھیپھڑوں کو مستقل نقصان نہیں پہنچتا، کورونا وائرس عموماً پھیپڑوں پر حملہ کرتا ہے، جبکہ اس کے اثرات دماغ تک بھی پہنچ چکے ہیں تاہم ایسے کیسز کم سامنے آئے ہیں۔

ماہرین نے تحقیق میں  کورونا کے بغیر علامات والے، معتدل یا زیادہ بیمار ہونے والے مریضوں کو شامل کیا گیا اور تمام رضاکاروں میں وائرس سے صحت یابی کے بعد پھیپھڑوں کا جائزہ لیا گیا جس سے مذکورہ بالا نتائج ملے۔

محققین کا کہناہے کہ مریض کے پھیپھڑوں کو ایسا دیرپا نقصان نہیں پہنچا جو براہ راست کووڈ 19 سے منسلک ہو، اس تجربے سے تحفظات دور ہوگئے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ کووڈ 19 کے باعث ہلاک ہونے والے مریضوں کے پوسٹ مارٹم اور کووڈ سے قریب المرگ ہونے والے افراد پر ہونے والی تحقیقی رپورٹس میں پھیپھڑوں کے سنگین مسائل کو دریافت کیا گیا تھا،یہ تحقیق طبی جریدے دی اینالز آف تھراسز سرجری میں شائع ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ قبل ازیں یہ تحقیق بھی سامنے آچکی ہے کہ ویکسین لگوانے والے افراد کے کورونا کا شکار یا انتقال کرنے کی شرح ایک فیصد سے بھی کم ہے،مکمل ویکسین شدہ 0.004 فیصد افراد کورونا میں مبتلا ہوکر ہسپتال پہنچے جبکہ مکمل ویکسین شدہ 0.001 فیصد افراد کا کورونا میں مبتلا ہوکر انتقال ہوا۔

کورونا میں مبتلا یا اموات کے کیسز 95 فیصد سے زائد غیرویکسین شدہ افراد کے ہیں، مکمل ویکسین شدہ افراد میں کورونا کی شدت میں بھی کمی دیکھی گئی۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer