نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،دونوں مما لک کے سکیورٹی ماہرین لاہور پہنچ گئے

نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان ،دونوں مما لک کے سکیورٹی ماہرین لاہور پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعد علی)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ ٹیموں کے دورہ پاکستان سے پہلے نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرکٹ بورڈکے سکیورٹی ماہرین لاہور پہنچ گئے، دونوں سکیورٹی ایکسپرٹس کل سے اپنے کا م کا آغاز کریں گے۔

نیوزی لینڈ کے دورہ پاکستان سے قبل لاہور اور راولپنڈی میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے کیوی کرکٹ بورڈ کے سکیورٹی ماہر ریگ ڈیکسن ،انگلینڈ بورڈ کے سکیورٹی آفیسرڈیوڈ سینئر ہفتہ کی صبح لاہور پہنچے تھے ۔ دونوں سیکورٹی ایکسپرٹس کل سے اپنے کا م کا آغاز کریں گے۔ڈیوڈ سینئر اور مارک ڈیکسن قذافی سٹیڈیم کا دورہ کریں گے ۔اس کے بعد دونوں ایکسرٹس راولپنڈی جائیں گے جہاں پنجاب اور وفاق کے سکیورٹی اداروں کے سربراہان بریفنگ دیں گے ۔ ریگ ڈیکسن 27 اگست کو واپس چلے جائیں گے جبکہ ڈیوڈ سینئر انگلینڈ ویمنز ٹیم کے دورے تک پاکستان میں قیام کریں گے۔