(حسنین ساجد) موسم کے تیور پھر بدلنے لگے، باغوں کے شہر لاہور کا مطلع ابر آلود، آسمان پر سورج کیساتھ بادلوں کے ڈیرے ، محکمہ موسمیات نےلاہورمیں بارش کی پیشگوئی کردی۔
شہر کا موسم معتدل اور دلفریب ہے، صبح سویرے ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس سے نہ صرف گرمی کی شدت میں کمی ہوئی ہے، بلکہ موسم بھی دلفریب ہوگیا، ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے باعث شہر کا مجموعی ائیرکوالٹی انڈیکس کم ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت 26 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم خوشگوار اور معتدل رہے گا، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔