بھارتی ٹی وی سیریل انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا

بھارتی ٹی وی سیریل انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رائل پارک (زین مدنی) بھارتی چینل زی بنگلہ کے ڈرامے کا اس وقت انٹرنیٹ پر مذاق بن گیا جب ڈرامے کے ایک سین میں ڈاکٹر نے مریض کو الیکڑک شاک دینے کیلئے باتھ روم میں استعمال ہونے کا اسکربر استعمال کیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ، ٹولی ووڈ اور کولی ووڈ میں بننے والے ڈرامے اور فلموں میں اکثر مافوق الفطرت چیزیں دکھائی جاتی ہیں جیسے ہیرو کا ایک مکا پڑے ہی درجنوں ویلنز کا ڈھیر ہوجانا اور جیپ کا ہوا میں اڑ کر ہیلی کاپٹر کو تباہ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ایسا ہی ایک انوکھا سین بھارتی ٹی وی چینل زی بنگلہ کے ڈرامے کا ہے جس میں ایک ڈاکٹر مریض کی جان بچانے کی کوشش کررہا ہے۔

ڈرامے کے دوران ڈاکٹر مریض کی جان بچانے کیلئے بجلی کے جھٹکون کے ذریعے دل کی دھڑکن دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن الیکٹرک شاک باتھ روم میں استعمال ہونے والے اسکربر سے دے رہا ہے۔بھارتی ڈرامے کا یہ سین سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے اور صارفین کی جانب سے ڈرامے کا خوب مذاق اڑایا جارہا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer