ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت ایکشن، بڑی وارننگ جاری

سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت ایکشن، بڑی وارننگ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پندرہ ستمبر سے قبل سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے سخت وارننگ لیٹر جاری کردیا۔
صوبہ بھر میں پندرہ ستمبر سے قبل سکول کھولنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وارننگ لیٹر جاری کردیا۔مراسلے میں خصوصی طور پر کہا گیا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی سکول پندرہ ستمبر سے پہلے نہیں کھولا جائے گا۔ فیصلہ کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں سکولوں پر ہوگا۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ڈپٹی کمشنرز اور ایجوکیشن اتھارٹیز کو بھی ہدایت جاری کردیں۔ بین الصوبائی وزرا تعلیم کانفرنس کے فیصلوں پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے،سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو صوبہ میں بچوں کو سکولوں کو بلوانے کی شکایات موصول ہوئیں تھیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer