مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا؟ شہزاد اکبر نے بتادیا

مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا؟ شہزاد اکبر نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس،  مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا نواز شریف بیرون ملک کیسے گئے کے سوالوں پر شہزاد اکبر بولے، محکمہ زراعت سے پوچھیں، انہوں نے کہا نوازشریف کو وطن واپس لائیں گے اور شہباز شریف سے بھی جواب طلبی ہوگی۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس میں مریم نواز کا نام ڈان لیکس سے کیسے نکلا اور نوازشریف بیرون ملک کیسے گئے؟ کے سوالوں پر شہزاد اکبر نے کہا کہ اس کا جواب تو محکمہ زراعت ہی دے گا۔ شہزادا کبر نے کہا کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی فراہم کردہ تفصیلات پر تحفظات ہیں، نوازشریف مجرم ہیں اور انہیں واپس لایا جائے گا، لندن میں علاج تو ایک طرف انہیں تو ایک ٹیکہ بھی نہیں لگا۔ 

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے گارنٹی دی تھی ان سے بھی پوچھا جائے گا۔ فیٹف پر اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گئے جبکہ شوگر سکینڈل میں جہانگیرترین کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات ہورہی ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے نوازشریف کے بیرون ملک علاج کے حوالے سے کہا کہ نواز شریف جعلسازی سے باہر گئے۔

صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نہ مجرم ہیں اور نہ ہی ملزم۔ مریم نواز کی ریلی کی صورت میں نیب دفتر آمد پر وزیر اطلاعات کہنا تھا کہ اس ڈرامہ کا مقصد شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی سیاست کا دھڑن تختہ کرنا تھا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں نے شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان جعلسازی کا ماہر ہے۔