ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا؟ رپورٹ جاری

ای پے پنجاب کے ذریعے کتنے ارب روپے ٹیکس ریونیو وصول ہوا؟ رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب میں موبائل کے ذریعے ٹیکسوں کی آمدن اور حکومتی ادائیگیوں میں اضافہ، گزشتہ گیارہ مہینوں میں پانچ ارب روپے روپے ای پے موبائل ایپ کے ذریعے جمع کیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ٹیکسوں اور حکومتی ادائیگیوں کیلئے ای پے پنجاب ایپ کا استعمال بڑھ گیا ہے۔ای پے پنجاب کے ذریعے 11 ماہ میں 5 ارب روپے کا ریکارڈ ٹیکس ریونیو وصول کیا گیا ہے۔ موبائل ایپ سے آن لائن ٹرانزیکشنز کی تعداد بھی 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔ٹوکن ٹیکس‘ پراپرٹی ٹیکس‘ ای ٹریفک چالان بھی ای پے میں شامل ہیں۔

ای پے محکمہ خزانہ پنجاب، پی آئی ٹی بی، سٹیٹ بینک اور ون لنک کے اشتراک سے شروع کیا گیا تھا جس سے 6 محکموں کے 15 ٹیکسوں کی گھر بیٹھے ادائیگی ممکن ہوئی، ای پے ایپ کے ذریعے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، پنجاب ریونیو اتھارٹی، پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی، بورڈ آ ف ریونیو پنجاب، محکمہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹریز کے واجب الاداء ٹیکس اور فیسیں ادا کی جا سکتی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer